Bloom Pakistan Urdu

پنجاب: سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز، بچوں کودودھ دیاجائیگا

لاہور: پنجاب میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام خاص طور پر ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ جیسے علاقوں میں شروع کیا گیا ہے، جہاں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس پروگرام کے تحت، پرائمری اسکولوں کے طلبہ کو غذائیت بخش دودھ کے پیک فراہم کیے جائیں گے تاکہ غذائی قلت کا خاتمہ کیا جا سکے۔

مریم نواز نےاپنا گھر اپنی چھت منصوبے کا آغاز کر دیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان گورنمنٹ پرائمری اسکول میں بچوں کو دودھ کے پیک تقسیم کیے اور ان کی صحت اور تعلیم کے بارے میں دریافت کیا۔

چیف منسٹر اسکول نیوٹریشن پروگرام کا پائلٹ پروجیکٹ جنوبی پنجاب کے تین اضلاع میں متعارف کرایا گیا ہے، جن میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ شامل ہیں۔ اس منصوبے کے تحت، 4 لاکھ سے زائد طلبہ کو روزانہ غذائیت سے بھرپور دودھ فراہم کیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کے 3,527 اسکولوں کے طلبہ کو روزانہ 175 ملی لیٹر دودھ کا پیک ملے گا۔

بچوں کو دودھ کا خالی پیکٹ اسکول میں جمع کرانا ہوگا، اور ان خالی پیکٹس کی ری سائیکلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی متعلقہ اسکول کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔

Exit mobile version