Site icon Bloom Pakistan Urdu

زمین کے نیچے سمندروں سے بھی زیادہ پانی، سائنسی ماہرین

water

سائنسدانوں نے حال ہی میں زمین کی پرت کے نیچے ایک وسیع و عریض سمندر کی دریافت کی ہے، جو زمین پر موجود تمام پانی کے ذخائر سے کہیں زیادہ بڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ پانی کا ذخیرہ زمین کی سطح سے تقریباً 400 میل نیچے، “رنگ ووڈائٹ” نامی چٹان میں چھپا ہوا ہے۔

محققین نے پایا کہ پانی کا یہ ذخیرہ مینٹل راک میں ایک غیر روایتی اسپنج نما حالت میں موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پانی نہ ٹھوس حالت میں ہے، نہ مائع میں، اور نہ ہی گیس میں، بلکہ ایک نئی حالت میں موجود ہے جسے پلازما کہا جاتا ہے۔

مریخ میں زیر زمین پانی کے بڑے ذخائر دریافت

ماہر ارضیات اسٹیو جیکسن نے وضاحت کی کہ رنگ ووڈائٹ چٹان ایک اسپنج کی مانند ہے جو پانی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ رنگ ووڈائٹ کے کرسٹل ڈھانچے میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو ہائیڈروجن کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں اور پانی کو اس میں بند رکھنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔

Exit mobile version