Site icon Bloom Pakistan Urdu

ڈپریسڈ نوجوانوں میں ویپنگ شروع کرنے کا دوگنا خطرہ، تحقیق

ویپنگ

آسٹریلوی نوجوانوں پر کی جانے والی ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ جو نوجوان ڈپریشن کی علامات کا سامنا کر رہے ہیں، انہیں ویپنگ شروع کرنے کا دوگنا خطرہ ہوتا ہے۔

مطالعے کی شریک مصنفہ ایملی اسٹاکنگز نے کہا کہ مختصر مدت میں، نیکوٹین اضطراب اور تناؤ کی حالتوں کو کم کر سکتی ہے، اور نوجوان شاید ویپنگ کو ایک coping mechanism کے طور پر استعمال کر رہے ہوں۔

اسٹاکنگز نے کہا کہ چاہے ذہنی صحت سگریٹ نوشی پر اثرانداز ہو یا سگریٹ نوشی ذہنی صحت پر، یہ واضح ہے کہ اگر ہمیں ویپنگ کے آغاز کو روکنا ہے تو ہمیں ذہنی صحت کا مسئلہ بھی حل کرنا ہوگا۔

سپر مارکیٹوں میں دستیاب بےبی مصنوعات اکثر غیر صحت بخش قرار

یہ مطالعہ نیو ساوتھ ویلز، کوئنز لینڈ اور ویسٹرن آسٹریلیا کے 40 اسکولوں کے 5,000 سے زائد 7 ویں اور 8 ویں کے طلباء (تقریباً 12-13 سال کی عمر) کی ذہنی صحت اور ویپنگ کی شرح کا تعاقب کرتا ہے۔

تقریباً 8.3فیصد نے کہا کہ انہوں نے ای-سگریٹ استعمال کیے ہیں۔

مطالعے کے مطابق، کم تناؤ کی حالت والے بچوں کے مقابلے میں، جنہوں نے کہا کہ ان میں معتدل تناؤ ہے، ویپنگ شروع کرنے کا امکان 74فیصد زیادہ تھا، اور جنہوں نے کہا کہ ان میں زیادہ تناؤ ہے، ان میں ویپنگ شروع کرنے کا امکان 64فیصد زیادہ تھا۔

Exit mobile version