Site icon Bloom Pakistan Urdu

شیزہ فاطمہ کی زیر صدارت اجلاس:26.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری

شیزہ فاطمہ کی زیر صدارت اجلاس:یو ایس ایف اور اگنائٹ کیلئے 26.960 ارب بجٹ کی منظوری

اسلام آباد۔وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) کے 50 ویں پالیسی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزارت آئی ٹی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی اظفر منظور بھی موجود تھے۔یو ایس ایف اور اگنائٹ کیلئے مجموعی طور پر 26.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی ۔اجلاس میں یو ایس ایف کمپنی کے لئے مالی سال 2024۔25 کے لیئے 23 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) یو ایس ایف چوہدری مدثر نوید نے اجلاس کو یو ایس ایف کے جاری اور مستقبل کے پراجیکٹس کے بارے میں بریفنگ دی۔ دریں اثناءوزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ نے اگنائٹ کے 44 ویں پالیسی کمیٹی اجلاس کی صدارت بھی کی۔اجلاس میں اگنائٹ کے لیئے مالی سال 2024-25 کے لیئے 3.960 ارب روپے بجٹ کی منظوری دی گئی جبکہ اگنائٹ کے لئے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے لیئے 639.87 ملین روپے کا بجٹ جاری کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔اگنائٹ حکام نے اجلاس کو جاری و مستقبل کے پروگرامز کے بارے میں آگاہ کیا۔

Exit mobile version