Bloom Pakistan Urdu

پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک شخص بصارت سے محروم

اسلام آ باد ۔پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک شخص بصارت سے محروم ہے،چین اور پاکستان کے درمیان نابینا پن کے خاتمے میں تعاون کے 25سال مکمل ہو گئے ، اس اقدام کی بدولت پاکستان میں لاکھوں افراد کی بینائی بحال ہو گئی۔

چین اور پاکستان بین الاقوامی ترقیاتی ادارے فریڈ ہولوز فاونڈیشن کے تعاون سے گزشتہ 25 سال سے نابینا پن کے خاتمے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ یہ اقدام دونوں ممالک میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو متاثر کرنے والی بصارت کی کمزوری اور نابینا پن کے اہم مسئلے کو حل کرتا ہے۔

سپر مارکیٹوں میں دستیاب بےبی مصنوعات اکثر غیر صحت بخش قرار

پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک شخص بصارت سے محروم ہے جبکہ بیس لاکھ سے زائد افراد دونوں آنکھوں سے نابینا ہیں۔ اس اقدام کی بدولت لاکھوں افراد کی بینائی بحال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے نابینا پن کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

پاکستان بھر میں ہر دس میں سے ایک شخص بصارت سے محروم

Exit mobile version