نیو ہیمپشائر کے ایک شخص نے ویڈیو ریکارڈ کی جس میں ایک ریچھ کار کی کھڑکی( جس کے شیشہ خراب ہوتا ہے)سے گاڑی میں گھس جاتا ہے اور چپس کا پیکٹ چرا لیتا ہے۔
ویڈیو میں مادہ ریچھ گاڑی میں چڑھتے ہوئے اور کچھ وقت کے لیے اندر رہتے ہوئے چپس کا پیکٹ باہر نکالتے ہوئے نظر آتا ہے۔
حادثے نے سڑک کو فرینچ فرائز سے ڈھانپ دیا
جیفری اسٹار نامی شہری (جس نے ویڈیو شیئر کی) نے کہا کہ گاڑی کی کھڑکی کو بند کرنے کے لیے ٹیپ لگائی گئی تھی، لیکن یہ جانور کے پنجوں کے لیے زیادہ رکاوٹ نہیں بنی۔
مادہ ریچھ بعد میں اپنے بچوں کے ساتھ دوبارہ مل گئی۔
نیو ہیمپشائر فش اینڈ گیم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ریچھ “موقع پرست ہوتے ہیں اورجب قدرتی کھانے دستیاب نہ ہوتو انسانی خوراک کے ذرائع تلاش کرتے ہیں۔”