Bloom Pakistan Urdu

سب سے کم خرچ خاتون نے 15 سال میں 3گھرخرید لئے

ٹوکیو۔دنیا بھر میں کئی لوگ ایسے ہیں جو کھانے کے شوقین ہیں، جبکہ بہت سی خواتین اپنے سنگار پر بے تحاشا پیسے خرچ کرتی ہیں۔ مگر جاپان کی ساکی تموگامی اس کے برعکس اپنے مالی تحفظ کی عادت کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق، 37 سالہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ساکی تموگامی کو جاپان کی سب سے کفایت شعار خاتون قرار دیا جاتا ہے کیونکہ وہ کھانے، کپڑوں، اور ذاتی دیکھ بھال پر معمول سے کم پیسہ خرچ کرتی ہیں۔ایک انٹرویو میں ساکی نے بتایا کہ ان کی مالی کفایت نے پورے جاپان کو حیران کر دیا ہے۔ وہ اکثر خوراک اور دیگر ضروریات کے لیے روزانہ صرف 200 ین (تقریباً 1.4 ڈالر) خرچ کرتی ہیں۔ انہوں نے پچھلے 15 سالوں میں ایسی کوئی چیز نہیں خریدی جو فروخت نہ ہو سکتی ہو، جس کی بدولت انہوں نے تین مکان خریدنے کے لیے کافی رقم بچا لی۔ ساکی نے 19 سال کی عمر میں اپنے گھر خریدنے کا عزم باندھا تھا، جس کے لیے انہوں نے نئے کپڑے خریدنا بند کر دیا اور موجودہ کپڑوں کی خوب دیکھ بھال کی۔ پھر، انہوں نے کھانے پینے کے اخراجات کم کیے اور سستے کھانوں جیسے نوڈلز، ٹوسٹ، اور سستی سبزیوں پر انحصار کیا۔ کم خرچ کے عادی ہونے کے بعد، ساکی نے آٹھ سال میں اپنا پہلا گھر خریدا اور 2019 تک وہ تین مکانوں کی مالک بن چکی تھیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ساکی نے میک اپ یا بالوں کی رنگائی پر لاکھوں خرچ کرنے کی بجائے اپنے لمبے بالوں کو فروخت کیا، جس سے تقریباً 20 ڈالر ملے اور اس سے آدھے مہینے کا کھانے کا بجٹ پورا ہوا۔ ساکی نے اپنے ایک گھر کے گراو¿نڈ فلور پر CAT CAFE بھی کھولا ہوا ہے۔

Exit mobile version