Site icon Bloom Pakistan Urdu

پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف نئی ویکسین کی پہلی بار آزمائش

نئی ویکسین

برطانیہ میں پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف نئی ویکسین کی پہلی بار آزمائش شروع کر دی گئی ہے۔

 برطانیہ کے پہلے مریض کو نیشنل انسٹیٹیوٹ فار ہیلتھ ریسرچ یو سی ایل ایچ کلینیکل ریسرچ فیسیلیٹی میں یہ ویکسین دی گئی۔

سعودی حکومت نے بیمار افراد کے حج کرنے پر پابندی عائد کردی

ٹرائل کی قیادت کرنے والے محققین کے مطابق، یہ نئی ویکسین ممکنہ طور پر کینسر کے مریضوں کی زندہ رہنے کی شرح کو بہتر بنا سکتی ہے اور امید ہے کہ یہ مستقبل میں عالمی سطح پر علاج کا معیار بن سکتی ہے۔

بی این ٹی 116 کے نام سے جانی جانے والی یہ ویکسین، جو بائیو این ٹیک نے تیار کی ہے، نان اسمال سیل پھیپھڑوں کے کینسر (این ایس سی ایل سی) کے علاج کے لیے بنائی گئی ہے۔

یہ ویکسین میسنجر آر این اے (ایم آر این اے) ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے، جو مدافعتی نظام کو ٹیومر مارکرز فراہم کر کے جسم کو کینسر کے خلیات کے خلاف دفاع کے لیے تیار کرتی ہے۔

Exit mobile version