Site icon Bloom Pakistan Urdu

حنا پرویز بٹ کا نوجوانوں کی فلاح کیلئے صنعتکاروں سے اپیل

حنا پرویز بٹ کا نوجوانوں کی فلاح کیلئے صنعتکاروں سے اپیل

لاہور۔ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے صنعتکاروں سے خصوصی درخواست کی ہے۔حنا پرویز بٹ نے ارفع کریم فیلوشپ پروگرام کی اختتامی تقریب میں شرکت کی اور نوجوانوں کو ٹیکنالوجی اور جدیدیت کے ذریعے بااختیار بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے ارفع کریم رندھاوا کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے والدین اور ارفع کریم فاؤنڈیشن کی کوششوں کو بھی سراہا۔ اس فیلوشپ پروگرام میں پاکستان بھر سے 50 سے زائد ٹرینرز نے شرکت کی، جسے حنا پرویز بٹ نے پاکستان کی ترقی کے لیے اہم قرار دیا۔حنا پرویز بٹ نے نوجوانوں کو موقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی اور صنعت کے رہنماؤں اور فلاحی اداروں سے ایسے منصوبوں کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔

Exit mobile version