Site icon Bloom Pakistan Urdu

کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ،الرٹ جاری

کراچی۔ کراچی پر اسناء سائیکلون کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، محکمہ موسمیات نے اگلے چند گھنٹوں کو اہم قرار دے دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل صاحبزاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسناء نامی یہ سائیکلون راجستھان پہنچ کر گہرا دباؤ (ڈیپ ڈپریشن) میں بدل گیا ہے۔ یہ سائیکلون 1964 کے بعد، یعنی ساٹھ سال بعد، دوبارہ نمودار ہوا ہے۔ فی الحال یہ سائیکلون کراچی سے 200 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے اور آئندہ چھ گھنٹوں میں سمندری طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ڈی جی موسمیات نے مزید کہا کہ اگلے چھ گھنٹوں میں ہوا کے دباؤ میں شدید کمی سمندری طوفان میں بدلنے کا قوی امکان ہے، جس کے نتیجے میں کراچی ڈویژن، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، دادو، اور شہید بینظیر آباد کے اضلاع میں شدید ہوا اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقے بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ڈی جی محکمہ موسمیات صاحبزاد خان نے مون سون بارشوں کے بارے میں کہا کہ 2 سے 4 ستمبر تک بالائی علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔ تاہم، سندھ اور بلوچستان میں حالات میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی، اور مون سون کے اثرات اب بالائی علاقوں میں محسوس ہوں گے۔ البتہ، آئندہ سیزن میں منگلا ڈیم میں پانی کی کمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Exit mobile version