Site icon Bloom Pakistan Urdu

سٹیٹ لائف کا پمز میں صحت سہولت پروگرام کی خدمات معطل کرنیکا عندیہ

اسلام آباد— سٹیٹ لائف انشورنس نے پمز میں صحت سہولت پروگرام کی خدمات معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

اسلام آباد— سٹیٹ لائف انشورنس نے پمز میں صحت سہولت پروگرام کی خدمات معطل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

سٹیٹ لائف انشورنس نے پمز انتظامیہ کو ایک اور خط ارسال کیا ہے، جس میں مفت علاج اور ادویات کی معیار کے حوالے سے پہلے بھی آگاہ کیا جا چکا ہے۔

ہفتے کے آخر میں نیند پوری کرنا دل کی صحت کے لیے فائدے مند

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پمز انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی، جس کی وجہ سے صحت سہولت پروگرام کا مقصد متاثر ہو رہا ہے۔

سٹیٹ لائف انشورنس نے پمز انتظامیہ کو 10 ستمبر تک مسائل حل کرنے کی آخری مہلت دی ہے۔

اگر مسائل کو حل نہ کیا گیا، تو سروسز کو معطل کرنے کے سوا کوئی متبادل اختیار نہیں رہے گا۔

Exit mobile version