Site icon Bloom Pakistan Urdu

اوورسیز پنشنرز کے لیے فارن ایکسچینج میں ادائیگی کی اجازت نہیں،وزارت خزانہ

فارن ایکسچینج

اسلام آباد ۔ وزارتِ خزانہ نے وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پنشنرز کو فارن ایکسچینج میں پنشن کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، بیرون ملک مقیم ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی خواہش ہے کہ ان کی پنشن فارن کرنسی میں ادا کی جائے۔

اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر معیشت کا اہم ستون، ایشیائی ترقیاتی بینک

لیکن اس وقت حکومت کو کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال کی بنا پر اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

وزارت خزانہ نے وضاحت کی کہ1959سے پہلے تعینات ملازمین کو فارن ایکسچینج میں پنشن وصول کرنے کی سہولت حاصل ہے۔

جبکہ 2 جنوری 1959 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین اس سہولت کے اہل نہیں ہیں۔

اس فیصلے کی بنا پر، موجودہ اور حالیہ پنشنرز کو مقامی کرنسی میں ہی پنشن وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version