Site icon Bloom Pakistan Urdu

سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

سرمایہ کاری کی شرح رواں سال میں تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد۔ ملک میں سرمایہ کاری کی شرح رواں سال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے منظور کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں سرمایہ کاری کا ہدف 15.1 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

تمام شعبوں میں سرمایہ کاری لائیں گے ،وزیر تجارت جام کمال

مگر یہ صرف 13.1 فیصد تک محدود رہی، جو کہ ملک کی تاریخ کی سب سے کم سطح ہے۔

اس سے قبل، سب سے کم سرمایہ کاری کی شرح 1973-74 کے مالی سال میں 13.2 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے تمام معاشی اہداف اور سیاسی استحکام حاصل کیے بغیر مطلوبہ سرمایہ کاری کے نتائج حاصل کرنا مشکل ہے۔

Exit mobile version