Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاک چین آرٹ ایجوکیشن تعاون ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پاک چین آرٹ ایجوکیشن تعاون ،مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آ باد۔چین کی ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس اور قائد اعظم یونیورسٹی کے درمیان آرٹ، تاریخ اور آثار قدیمہ میں ابتدائی دوطرفہ تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ایم او یو کے تحت چائنہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائے گا جس میں انڈر گریجویٹ تعلیم، پوسٹ گریجویٹ تعلیم، ڈاکٹریٹ کی تعلیم، طلبا کے تبادلے، وزٹنگ اسکالرز، شارٹ ٹرم اسٹڈی ٹرپ وغیرہ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس کے صدر ڑین ڑونگ ا ی اور قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر نیاز احمد اختر نے مستقبل میں تعاون کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کیا اور مختلف ثقافتوں اور لوگوں کے درمیان تفہیم اور دوستی کو فروغ دینے میں آرٹ کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔

پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو انعام دینے کا فیصلہ

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوطرفہ تعاون نہ صرف دونوں برادر ممالک کے درمیان بلکہ عالمی سطح پر ثقافتی تبادلے اور آرٹ کی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس آرٹ کی تعلیم میں پاکستانی یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کو بہت اہمیت دیتی ہے۔

2022 میں ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ساتھ ثقافتی تعلیمی تعاون اور تبادلے کے مرکز کی تعمیر کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔

دونوں یونیورسٹیاں اس وقت آرٹ تھیوری اور ثقافتی ورثے میں مشترکہ پروگرام پیش کر رہی ہیں۔

ہیبی اکیڈمی آف فائن آرٹس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور اور لاہور میوزیم کے زیر اہتمام 2023 میں چین پاکستان معاصر آرٹ ایکسچینج نمائش اور چین پاکستان ثقافت، آرٹ اینڈ ایجوکیشن ایکسچینج فورم کا انعقاد کیا گیا۔

Exit mobile version