Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسلام آباد پولیس کے افسران مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوں کے سرپرست نکلے

12ربیع الاول:اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

اسلام آباد ۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے افسران مسلح ڈکیتیوں میں ملوث ڈاکوں کے سرپرست نکلے،آئی جی سید علی ناصر رضوی کے حکامات پر انکوائری کے بعد افسران کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا

اسلام آباد راولپنڈی اور ٹیکسلا میں مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کو اسلام آباد پولیس کے ایک ایس ایچ او ایک سب انسپکٹر اور ایک اے ایس آئی کی مکمل پشت پناہی حاصل تھی۔

آئی جی اسلام آباد نے انکوائری کروائی تو اسلام آباد پولیس کے افسران کی ڈکیت گینگ کی سہولت کاری ثابت ہو گئی

آئی جی اسلام آباد نے دو سب انسپکٹرز ایک اے ایس آئی ایک ہیڈ کانسٹیبل اور ایک کانسٹبل کو سرکاری نوکریوں سے فارغ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے

Exit mobile version