Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاکستان کی چین کو ملبوسات کی برآمدات میں 5فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی چین کو ملبوسات کی برآمدات میں 5فیصد اضافہ

رواں سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی چین کو ملبوسات کی برآمدات میں 5فیصد اضافہ

بیجنگ،رواں سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی چین کو ملبوسات کی برآمدات 5 فیصد اضافہ کیساتھ 18.03 ملین ڈالر سے زائد تک پہنچ گئیں۔

پاکستان نے چین کو 13.10 ملین ڈالر مالیت کے مردوں جبکہ 4.93 ملین ڈالر کے خواتین کے ملبوسات برآمد کیے۔

پاکستان کی زرعی مصنوعات کی برآمدات میں 37فیصد اضافہ

چین کا ایک بڑا وفد رواں سال کراچی میں منعقد ہونے والی “ٹیکسپو” میں شرکت کرے گا۔

چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق پاکستان اس وقت چین کو مردوں اور خواتین کے لیے بڑی مقدار میں ملبوسات فروخت کر رہا ہے۔

عوامی جمہوریہ چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی سی)کے اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے پہلے سات ماہ میں پاکستان کی چین کو مردوں اور خواتین کے لیے ملبوسات کی برآمدات تقریبا 5 فیصد اضافے کے ساتھ 18.03 ملین ڈالر سے زائد رہیں۔

Exit mobile version