اسلام آباد ۔پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹ نے بول نیوز کے ورکرز کی تنخواہیں اور واجبات 15 دن میں ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔
پیمرا ترمیمی ایکٹ کے بعد پیمرا سے الیکٹرونک میڈیا کے ورکرز کو پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹ سے ریلیف ملنا شروع ہو گیا
گزشتہ روز پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹ نے بول نیوز کے حوالے سے پہلا فیصلہ دیتے ہوئے بول کے 260 ورکرز کی تنخواہیں اور واجبات 15 دن میں دینے کا حکم دے دیا ہے
اس فیصلے کے بعد بول نیوز سے جبری برطرف اور چھوڑ کر جانے والے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے
کونسل آف کمپلینٹ جو بھی چینل اپنے ملازمین کو دوماہ کے اندر تنخواہیں ادا نہیں کرے گا اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائے گی