Site icon Bloom Pakistan Urdu

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے سی ای او کو گرفتار کرلیا

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے سی ای او کو گرفتار کرلیا

فرانسیسی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلی گرام کے سی ای او کو گرفتار کرلیا، چیف ایگزیکٹو ٹیلی گرام پاویل دوروف کو پیرس کے شمال میں واقع لی بورگیٹ ہوائی اڈے سے حراست میں لے لیا ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق، دوروف کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب ان کا ذاتی طیارہ ہوائی اڈے پر اترا تھا۔

حکام کے مطابق، 39 سالہ پاویل دوروف کو ٹیلی گرام سے جڑے جرائم کے الزام میں وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: گوگل کروم کے صارفین کے لیے ایک اہم اپ ڈیٹ جاری

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ فرانس میں روس کا سفارت خانہ اس معاملے کی وضاحت کے لیے فوری اقدامات کر رہا ہے۔

فرانسیسی ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ دوروف اپنے نجی طیارے میں سفر کر رہے تھے۔

ٹیلی گرام، روس، یوکرین، اور سابق سوویت ریاستوں میں بہت مقبول ہے۔

اس سے قبل، 2018میں روس نے ٹیلی گرام پر پابندی عائد کر دی تھی کیونکہ دوروف نے صارفین کا ڈیٹا فراہم کرنے سے انکار کر دیا تھا، لیکن 2021میں یہ پابندی اٹھا لی گئی تھی۔

فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک، اور وی چیٹ کے بعد، ٹیلی گرام کو بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں شمار کیا جاتا ہے۔

دوروف نے 2013میں ٹیلی گرام کی بنیاد رکھی تھی اور 2014میں روس کے وی کونٹاکٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر حزب اختلاف کی کمیونٹیز کو بند کرنے کے حکومتی مطالبات کو مسترد کرنے کے بعد روس چھوڑ دیا تھا۔

Exit mobile version