Site icon Bloom Pakistan Urdu

دنیا کا سب سے بڑا سولر منصوبہ

دنیا کا سب سے بڑا سولر منصوبہ

آسٹریلیا: دنیا کا سب سے بڑا سولر منصوبہ، جس میں ایک بڑے پیمانے پر سولر اور بیٹری فارم منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جو سنگاپور کو توانائی فراہم کرے گا۔ اس منصوبے کو دنیا کا سب سے بڑا سولر علاقہ قرار دیا جا رہا ہے۔

حکام نے آسٹریلیا کے دور دراز شمالی علاقے میں واقع سن کیبل منصوبے کے لیے ماحولیاتی منظوری کا اعلان کیا ہے، جس کی مالیت 24 بلین ڈالر ہے۔ اس منصوبے سے تقریباً تین لاکھ گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

سولر پینل کاپلانٹ لگانے کے لیے چینی کمپنی سے معاہدہ

اس منصوبے میں سولر پینلز، بیٹریاں، اور ایک کیبل شامل ہوگی جو آسٹریلیا کو سنگاپور سے جوڑے گی۔ منصوبے کو ٹیک ارب پتی اور گرین کارکن مائیک کینن بروکس کی حمایت حاصل ہے۔

وزیر ماحولیات تانیا نے کہا کہ یہ منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا سولر علاقہ بنے گا اور آسٹریلیا کو سبز توانائی کے عالمی رہنما کے طور پر پیش کرے گا۔

Exit mobile version