اسلام آباد ۔وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 21 کے افسر محمد ارشد منیر کو ایڈیشنل سیکریٹری پرائم منسٹر آفس (پبلک) تعینات کر دیا،اس حوالے سے کابینہ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔
یاد رہے محمد ارشد منیر انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے،ارشد منیر اس سے پہلے وزارت اطلاعات میں جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پر بھی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔۔ارشد منیر انتہائی قابل اور ایماندار افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔