شکار کیلئے مکڑیوں کی انوکھی ترکیب
چینی سائنس دانوں کی ایک حالیہ تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اورب ویور مکڑی اپنے جال میں پھنسے ہوئے جگنوؤں کو اپنی اگلی خوراک کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
جگنو اپنی پیٹ میں روشنی پیدا کرنے والے خلیات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ دیگر جگنوؤں سے رابطہ قائم کر سکیں۔
نر جگنو ملٹی پلس فلیش اور مادہ سنگل پلس کا استعمال کرتی ہیں۔
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباءکے وفد کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آرینیئس وینٹریکوسس نامی مکڑی اپنے جال میں پھنسے ہوئے نر جگنوؤں کو مادہ کی طرح چمکنے کی نقل کرنے پر مجبور کرتی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ جگنو اپنے جال میں پھنس سکیں۔
تحقیق کے مطابق، پھنسے ہوئے نر جگنو جھوٹے سگنل نشر کرتے ہیں جو دوسرے نر جگنوؤں کو ویب کی طرف راغب کرتے ہیں۔
سائنس دانوں نے مکڑی کے رویے اور جگنو کے سگنل کا تفصیلی مشاہدہ کرنے کے لیے فیلڈ اسٹڈیز کیں۔