اسلام آباد ۔مسلم لیگ (ن)نے عمران خان کو ملکی مجرم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو قیادت میں تبدیلی کا مشورہ دے دیا۔
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو اپنی قیادت تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی (عمران خان) قومی مجرم ہیں، انہیں ہٹا کر ایماندار قیادت کو سامنے لایا جائے۔ احسن اقبال نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو پاکستان کی ترقی کھٹک رہی ہے، جبکہ ملک کو سیاسی نہیں بلکہ معاشی استحکام کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کی حالت یہ ہو گئی ہے کہ وہ خالی کرسیوں کے ساتھ کانفرنس کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے لندن سے حاصل ہونے والی چوری کی رقم دوبارہ اسی چور کے اکاو¿نٹ میں جمع کرا دی۔
وفاقی وزیرنے تحریک انصاف کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے سوال کریں کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس کیوں پہنچائی گئی۔