پاکستان کے ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، ملکی فارماسیوٹیکل مصنوعات کی برآمدات میں اس سال 31 فیصد کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس کے نتیجے میں ادویات کی برآمدات 105.936 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران یہ برآمدات 80.796 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر ادویات کی برآمدات میں 61.55 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جب کہ اگست 2024 کے مقابلے میں ستمبر 2024 میں ادویات کی برآمدات میں 53.78 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔
اس کامیابی کا کریڈٹ صنعتی شعبے کی صلاحیت اور ایس آئی ایف سی کی پالیسی سازی کی بدولت پیدا ہونے والے سازگار برآمدی ماحول کو دیا جا رہا ہے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں اضافہ ہوا ہے، جس سے مختلف شعبوں کی برآمدات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔