ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسپینش ریڈیو کاتالونیا کے بارکا ریزرویٹ نے انکشاف کیا ہے کہ میسی، جو 2022 ورلڈکپ جیتنے والے ارجنٹائن کے کپتان ہیں، کلب کی 125ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بارسلونا واپس آئیں گے۔
میسی نے بارسلونا کے لیے 17 سال سے زائد عرصہ گزارا، اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ 29 نومبر کو لیسیو تھیٹر گالا میں شرکت کریں گے، جہاں 2021 میں کلب کو الوداع کہنے والے میسی کی دوبارہ واپسی کی توقع ہے۔
13 سال کی عمر میں بارسلونا کی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کرنے والے میسی نے 17 سالہ کیریئر میں کلب کے لیے 672 گول اسکور کیے۔
یاد رہے کہ میسی نے 2021 میں اسپینش کلب بارسلونا کو اس کے صدر کے ساتھ اختلافات کی بنیاد پر چھوڑ دیا تھا، اور بعد ازاں وہ پی ایس جی (پیرس سینٹ جرمین) میں شامل ہو گئے تھے۔