ساؤتھ انڈین سپر اسٹار وجے دیوراکونڈا نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی ہے، جس سے ان کے اور اداکارہ رشمیکا مندانا کے درمیان عرصے سے گردش کرتی ڈیٹنگ کی افواہیں مزید تقویت پکڑ گئیں ہیں۔ وجے نے حالیہ انٹرویو میں یہ اعتراف کیا کہ وہ کسی خاص رشتہ میں ہیں۔
ایک ٹی وی پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا وہ سنگل ہیں یا کسی کو ڈیٹ کر رہے ہیں، تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، “بہت زیادہ!”، اور پھر ہنستے ہوئے کہا، “میں 35 سال کا ہوں، کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں سنگل ہوں؟” تاہم، انہوں نے اپنی ساتھی اداکارہ کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔
اپنے نئے گانے “صاحبہ” کی پروموشنز کے دوران، وجے نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا، “محبت کے ساتھ توقعات آتی ہیں۔ میں غیر مشروط محبت کو نہیں جانتا۔ یہ قدرتی بات ہے کہ انسان محبت میں کچھ توقع رکھتا ہے۔”
وجے اور رشمیکا کے تعلقات کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا میں زیرِ بحث ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب فلم ساز سندیپ ریڈی ونگا نے وجے کو فون کیا اور راشمیکا کا ردعمل دیکھا گیا، تو شائقین نے اسے دونوں کے رشتہ کی ایک اور جھلک قرار دیا۔ مداح اب دونوں اداکاروں کے رشتہ کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔