ملتان: پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلش اوپنر بین ڈکٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز، انگلینڈ کی پہلی اننگز میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بین ڈکٹ نے 129 گیندوں پر 114 رنز بنائے، جس میں 16 چوکے شامل تھے۔ اس سینچری کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم گیندوں میں 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
بین ڈکٹ نے اس اعزاز کے ساتھ ٹم ساؤتھی، ایڈم گلکرسٹ اور وریندر سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں ان کا مقام درج ذیل ہے:
2293 گیندیں – بین ڈکٹ
2418 گیندیں – ٹم ساؤتھی
2483 گیندیں – ایڈم گلکرسٹ
2759 گیندیں – وریندر سہواگ
2797 گیندیں – رشبھ پنت
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز آخری سیشن میں ساجد خان نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 10 گیندوں میں 3 وکٹیں حاصل کیں، جس سے انگلش ٹیم کو دھچکا پہنچا۔ کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنالیے، جبکہ پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے انہیں مزید 127 رنز درکار ہیں۔