سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کے منفرد اسٹائل کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑی کامران غلام کی تعریف کی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز، کامران غلام نے اپنے ڈیبیو پر سینچری اسکور کی، جس پر ناصر حسین نے انہیں اسٹیو اسمتھ کی طرح منفرد بیٹنگ اسٹائل کے لیے سراہا۔
اسکائی اسپورٹس کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، سابق کرکٹر نے کہا کہ کامران غلام نے وکٹیں جلد گرنے کے باوجود اٹیک اور دفاع کے درمیان بہترین توازن قائم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی عام طور پر سوئپ شارٹس کو پسند کرتے ہیں، لیکن کامران نے اپنے فٹ ورک کا عمدہ استعمال کیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ کامران غلام کو سابق کپتان بابراعظم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا، جو حالیہ عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں ناقص فارم کی وجہ سے تنقید کا شکار رہے ہیں۔
کامران غلام نے ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنے والے 13ویں پاکستانی کرکٹر بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔