انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر شدید شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے اہم تبدیلیوں پر غور کیا جا رہا ہے۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، اوپننگ کے مسائل کے باعث امام الحق کو پلئنگ الیون میں واپس لانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کے نام بھی شامل کیے جا سکتے ہیں۔
عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی اوپنگ جوڑی کی مسلسل ناکامی کی بنا پر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور دسمبر 2023 میں آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے امام الحق کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے پر غور ہو رہا ہے۔
گزشتہ سال بابراعظم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد، شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا کے دوران قومی ٹیم کی کمان سنبھالی، لیکن وہ اب تک ایک بھی ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکے۔
دوسری طرف، یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے بعد شان مسعود کو کپتانی سے ہٹایا جا سکتا ہے، جبکہ محمد رضوان، سعود شکیل اور آغا سلمان کے نام قیادت کے لیے زیر غور ہیں۔