قومی ٹیم کی انگلینڈ کے ہاتھوں ملتان ٹیسٹ میں اننگز سے شکست نے ایک اور بدترین ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کی۔ اس طرح مہمان انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف 267 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وہ صرف 220 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ ابتدائی 6 بلے باز محض 82 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے۔
تاہم، آغا سلمان اور عامر جمال نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جو شکست کا مقدر نہ بدل سکی۔
پاکستان اب واحد ٹیم ہے جو ریکارڈ پانچویں مرتبہ پہلی اننگز میں 500 یا اس سے زائد رنز بنانے کے بعد میچ ہار چکی ہے۔