پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی اننگز میں 500 سے زائد رنز بنانے کے باوجود اننگز سے میچ ہارنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 556 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 823 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کر دی۔ مہمان انگلش ٹیم نے اس طرح پاکستان کے خلاف 267 رنز کی بڑی برتری حاصل کر لی۔
دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور وہ صرف 220 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، جس کے نتیجے میں گرین شرٹس کو اننگز اور 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔