پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔
اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی والدہ کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں ان کی بیمار والدہ اسپتال میں نظر آ رہی ہیں۔
اعجاز اسلم اس وقت ایک انتہائی دکھی دور سے گزر رہے ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنی پیاری ماں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ماں کے لیے ایک پیغام لکھتے ہوئے ان کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی۔