عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں ڈینگی وبا کے کنٹرول کے لیے محکمہ صحت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں، عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر لو دیپنگ نے اسلام آباد میں ڈائریکٹر ویکٹر بارن ڈیزیز خیبر پختونخوا ڈاکٹر فضل سے ملاقات کے دوران کہا کہ محکمہ صحت خیبر پختونخوا کو ڈینگی وبا کے سدباب کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔
ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر فضل نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت محکمہ صحت کو ڈینگی کی روک تھام میں مکمل تعاون فراہم کرے گا۔ اس ضمن میں، عالمی ادارہ صحت انٹی گریٹڈ ڈیزیز سرویلنس کے تحت ڈینگی مانیٹرنگ کے لیے ایک ڈیش بورڈ قائم کرے گا۔ مزید برآں، عالمی ادارہ صحت ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کو ڈینگی کے ایمرجنسی کیس مینجمنٹ کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر تربیت فراہم کرے گا۔