آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کی تیاریوں کے دوران مختلف خبریں سامنے آ رہی ہیں، خاص طور پر ایونٹ کے فائنل میچ کے حوالے سے۔
میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے، تو ایونٹ کا فائنل لاہور سے دبئی منتقل کیا جا سکتا ہے۔ یہ صورت حال اس لیے پیدا ہو سکتی ہے کہ بھارتی بورڈ اور حکومت اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکاری ہیں۔
اگلے سال 19 فروری سے 9 مارچ 2025 تک ہونے والے ٹورنامنٹ کے وینیوز کی تصدیق ہو چکی ہے، مگر شیڈول کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو لاہور میں طے ہے، لیکن دبئی کو بیک اپ وینیو کے طور پر رکھا جا سکتا ہے، جو ٹیموں، میچ آفیشلز، میڈیا اور شائقین کے لیے لاجسٹک چیلنجز پیدا کر سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چیمپئینز ٹرافی پاکستان میں منعقد کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے تین بڑے اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1996 ورلڈ کپ کے بعد یہ دوسرا بڑا ایونٹ ہے جس کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔ چیمپئینز ٹرافی کا آخری ایڈیشن پاکستان نے 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں جیتا تھا، جب انہوں نے روایتی حریف بھارت کو فائنل میں شکست دی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانوی اخبار کی جانب سے ایونٹ کے فائنل کو منتقل کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کی ہے۔