پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یوتھ ڈیویلپمنٹ کے نئے سربراہ کا عہدہ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
بورڈ نے اس عہدے کے لیے امیدواروں کی تلاش شروع کر دی ہے، جس کے تحت منتخب فرد انڈر 13 سے انڈر 19 تک کرکٹ کی ترقی کو فروغ دینے کے ذمہ دار ہوگا۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کو ملک بھر میں ٹیلنٹ کی شناخت کے لیے علاقائی اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ پی سی بی نے اس عہدے کے لیے کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے ساتھ ساتھ پی سی بی لیول 2 کی اہلیت ضروری قرار دی ہے۔
یہ عہدہ نہ صرف گراس روٹ اسٹرکچر کی تشکیل کے لیے اہم ہوگا بلکہ ملک بھر سے نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کا بھی عمل جاری رکھے گا۔
اشتہار کے مطابق، امیدوار 24 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کے لیے مشہور سابق کرکٹرز کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی نے حال ہی میں سابق کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عہدے کے لیے اظہر علی ایک مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔