نوبل انعام برائے طب 2024 کے فاتح سائنس دانوں کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سال کا یہ اعزاز مشترکہ طور پر امریکی محققین وکٹر ایمبروز اور گیری رووکُن کو دیا گیا ہے۔
کیرولینسکا انسٹیٹیوٹ کی نوبل اسمبلی کے مطابق، دونوں سائنس دانوں کو یہ انعام مائیکرو آر این اے اور اس کے پوسٹ-ٹرانسکرپشنل جین ریگولیشن میں کردار کی دریافت پر دیا گیا ہے۔
پروفیسر وکٹر ایمبروز ایک ترقیاتی بایولوجسٹ ہیں، جو یونیورسٹی آف میساچیوسیٹس میڈیکل اسکول سے وابستہ ہیں، جبکہ پروفیسر گیری رووکُن ایک مالیکیولر بایولوجسٹ ہیں اور ہارورڈ میڈیکل اسکول میں جینیات کے پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق، ہمارے کروموسومز میں موجود معلومات کا موازنہ ہمارے جسم کے تمام خلیوں کے لیے طبعی ہدایت کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ ہر خلیہ ایک ہی طرح کے کروموسومز رکھتا ہے، جس کے باعث ان میں یکساں جینز اور ہدایات موجود ہوتی ہیں۔
تاہم، مختلف خلیے جیسے پٹھوں یا اعصاب کے خلیے مختلف خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ یہ فرق کیسے پیدا ہوتا ہے؟ اس کا جواب جین ریگولیشن میں پوشیدہ ہے، جو خلیوں میں صرف متعلقہ ہدایات کے انتخاب کی اجازت دیتی ہے۔ یہ عمل اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر قسم کے خلیے میں صرف صحیح جینز فعال ہوں۔