پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ملتان میں کھیلے جارہے اس میچ میں آغا سلمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
آج کی وکٹوں میں نسیم شاہ کی پہلی وکٹ تھی، جنہوں نے 33 رنز بنائے۔ اس کے بعد محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3، اور سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ گس اٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔
پہلے روز پاکستان نے 86 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھے۔ صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار شراکت داری قائم کی، جس میں انہوں نے دوسری وکٹ کے لیے 253 رنز جوڑے۔ عبداللہ شفیق 102 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شان مسعود نے 151 رنز کی اننگز کھیلی، جو ان کی 11 ویں سنچری تھی۔
پاکستان کو چوتھا نقصان بابراعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔