پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مستعفیٰ ہونے کے فیصلے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
حالیہ میڈیا بریفنگ میں محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو ہدایت کی کہ کپتانی کے لیے مضبوط دعویدار کا انتخاب کیا جائے اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے بابراعظم کے مداحوں سے بھی بات کی اور کہا کہ بابراعظم بطور بیٹر قومی ٹیم کے لیے انتہائی اہم ہیں، اور ہمیں ان کی خدمات کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں 2 اکتوبر کو بابراعظم نے سوشل میڈیا پر کپتانی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی پرفارمنس پر توجہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ کو گزشتہ ماہ مطلع کر دیا تھا کہ ان کے لیے اس ٹیم کی قیادت کرنا اعزاز کی بات رہی، لیکن اب انہیں کپتانی سے دستبردار ہو کر اپنے کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کا وقت آگیا ہے۔
یہ دوسرا موقع ہے جب بابراعظم نے قیادت سے استعفیٰ دیا ہے۔ اس سے قبل انہیں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی ناکام کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، اور ان کی جگہ شان مسعود اور ٹی20 میں شاہین آفریدی کو کپتانی سونپی گئی تھی۔ تاہم، ایک سیریز میں شکست کے بعد شاہین کو کپتانی سے ہٹا کر دوبارہ بابراعظم کو یہ ذمہ داری دی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ٹیم میں اختلافات کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں امریکا اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد ایک بار پھر ٹیم کا کپتان تبدیل کیا گیا۔