سنگاپور میں ایک خاتون کو جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ بنا کر چھٹی لینے پر تقریباً 3.2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
37 سالہ خاتون، جو چین سے تعلق رکھتی ہیں، نے اپنی والدہ کی صحت کی فکر کی وجہ سے دفتری کاموں سے وقفہ لینا چاہا۔ تاہم، وہ دفتر میں اپنے بارے میں برا تاثر نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے جعلسازی کا سہارا لیا۔
خاتون نے ایک پرانا میڈیکل سرٹیفیکیٹ نکالا اور اس میں تبدیلیاں کیں تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ وہ بیمار ہیں اور 23 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان اپنی ملازمت سے غیر حاضر رہیں گی۔ انہوں نے اسپتال میں داخل ہونے کی تاریخ کو تبدیل کیا اور 21 مارچ کو سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی تاریخ دکھائی، جبکہ کیو آر کوڈ کو دھندلا کر دیا۔
یہ جعلی سرٹیفیکیٹ اُس وقت پکڑا گیا جب ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے دستاویز پر کیو آر کوڈ کی حالت پر شک کیا۔ خاتون نے اپنی والدہ کی موت کا جعلی سرٹیفیکیٹ بھی ایچ آر میں جمع کرایا تھا۔
جب ایچ او ڈی نے خاتون سے جعلسازی کے بارے میں وضاحت طلب کی، تو انہیں 24 گھنٹوں کے اندر ملازمت سے نکال دیا گیا۔ بعد میں ایچ آر نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس کے نتیجے میں خاتون پر مجموعی طور پر 8,541 سنگاپورین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا۔