پاکستان کے لیے 9 ٹی ٹوئنٹی اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے محمد حارث 18 اکتوبر سے عمان میں شروع ہونے والے اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق، پاکستان شاہینز 16 اکتوبر کو عمان روانگی سے قبل 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ایک ٹریننگ کیمپ میں شرکت کرے گی۔
اس ایونٹ میں عبدالصمد، احمد دانیال، یاسر خان اور زمان خان پہلی بار پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔ عبدالصمد نے حال ہی میں بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں یو ایم ٹی مارخور کے لیے 122.88 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیا۔ احمد دانیال نے نورپور لائنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے 10 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ یاسر اور زمان نے الائیڈ بینک سٹالینز کے لیے بالترتیب 4 اور 2 میچز کھیلے۔ یہ ایونٹ ان نئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کریں۔