ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ نے پاکستان کی پہلی آن لائن نیلامی کے ذریعے پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کا آغاز کردیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ یہ نیلامی سیلاب زدگان کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کے مقصد سے کی جا رہی ہے۔ پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی پلاٹینم، گولڈ اور سلور کیٹیگریز میں ہوگی، اور اس سے حاصل ہونے والی تمام رقم سندھ پیپلز ہاؤسنگ پراجیکٹ کو دی جائے گی تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جا سکے۔
شرجیل میمن نے مزید کہا کہ یہ اقدام حکومت سندھ کی جانب سے جدید عوامی خدمت کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ شہریوں کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ ویب سائٹ پر رجسٹر ہو کر آن لائن نیلامی میں حصہ لیں اور خصوصی نمبر پلیٹیں حاصل کر کے ایک نیک مقصد میں اپنا حصہ ڈالیں۔
نیلامی میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد ویب سائٹ premiumnumber.excise.gos.pk پر رجسٹر کر سکتے ہیں یا محکمہ ایکسائز کی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے بھی اپنی شرکت کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ نیلامی کی رجسٹریشن 3 دن تک جاری رہے گی۔