لاہور: سیشن عدالت نے اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت فراڈ کے مقدمے میں خارج کر دی۔عدالت میں اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نازش جہانگیر کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود کی مدعیت میں فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔ایف آئی آر کے مطابق، اداکارہ اذان اسود نے دعویٰ کیا ہے کہ نازش جہانگیر نے ان سے 25 لاکھ روپے اور دو ماہ کے لیے گاڑی ادھار لی، لیکن اب تک نہ تو رقم واپس کی گئی اور نہ ہی گاڑی۔عدالت نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے پر نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی، جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کر دی گئی۔