ممبئی: فحش فلموں کی بنگلہ دیشی اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی بھارتی پاسپورٹ پر رہنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ریا بارڈے کو ممبئی کے قریب الہاس نگر میں ہل لائن پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر حراست میں لیا۔ یہ اطلاع ملی تھی کہ ایک بنگلہ دیشی خاندان جعلی دستاویزات کے ذریعے مقیم ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا کہ امراؤتی کے ایک شخص نے ریا اور دیگر تین افراد کے لیے جعلی دستاویزات تیار کی تھیں۔ریا بارڈے اور ان کے ساتھیوں پر غیر قانونی قیام اور جعلی دستاویزات کے استعمال کے الزامات کے تحت فارنرز ایکٹ 1946 کے سیکشن 14(A) اور انڈین پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ریا کے چار ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔