لاہور: اداکارہ لائبہ خان نے کہا ہے کہ وہ شادی کے بعد شوبز کی دنیا چھوڑنا چاہتی ہیں۔ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے لائبہ خان نے وضاحت کی کہ “جب میں نے شوبز میں قدم رکھا تھا تو پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اس شعبے میں 5 سال کام کروں گی اور پھر چھوڑ دوں گی۔ اب مجھے اداکاری کرتے ہوئے 5 سال ہو چکے ہیں، اور میں کسی بھی وقت شوبز چھوڑ سکتی ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ “اب میں شادی کرکے سیٹل ہونا چاہتی ہوں۔ میں ایسے شخص سے شادی کرنا چاہوں گی جو میری عزت کرے اور اپنے گھر والوں سے بھی کروائے۔ ایک زمانے میں خوبصورتی متاثر کرتی تھی، لیکن اب سمجھ آ گیا ہے کہ صرف خوبصورتی کافی نہیں ہوتی۔ اگر مجھے کوئی شخص پسند نہیں ہے تو اس کے ساتھ کوئی رشتہ نہیں رکھوں گی۔ نفرت بھی ایک طرح کا رشتہ ہے، اس لیے میں کسی سے نفرت کی قائل نہیں ہوں۔”