ڈینگی بخار میں نمایاں اضافے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ڈینگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، مون سون کے بعد ڈینگی وبا میں اضافہ دیکھا گیا ہے، اور ستمبر سے شروع ہونے والے کیسز اکتوبر میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان کے بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد، اور لاڑکانہ میں ڈینگی وبا کے خطرات زیادہ ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 10 سالوں سے یہ وبا شہریوں کی صحت کو متاثر کر رہی ہے۔ طلوع آفتاب کے 2 گھنٹے بعد اور غروب آفتاب سے 2 گھنٹے قبل ڈینگی کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، جبکہ درجہ حرارت 16 ڈگری سے کم ہونے پر ڈینگی کے کیسز میں واضح کمی آتی ہے۔
ڈینگی کی روک تھام کے لیے اسٹیک ہولڈرز، نیشنل ہیلتھ ایجنسی اور ڈینگی کنٹرول سینٹرز کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔