کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وضاحت کی ہے کہ وہ اپنے بیمار شوہر کی دیکھ بھال کی وجہ سے ٹی وی سکرین سے غائب ہیں۔
حال ہی میں شگفتہ اعجاز نے اسپتال میں اپنے بیمار شوہر، یحییٰ صدیقی کے ہمراہ اپنی شادی کی سالگرہ منائی۔ اس موقع پر، انہوں نے ایک وی لاگ بھی تیار کیا جو انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا۔
وی لاگ میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ “میرے لیے سب سے زیادہ اہمیت میری فیملی کو ہے۔ اس وقت میرے شوہر بیمار ہیں اور انہیں میری ضرورت ہے۔ شوہر کی تیمارداری کی خاطر میں نے گزشتہ 6 ماہ سے کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا۔”
سینیئر اداکارہ نے مزید بتایا کہ انہیں کئی ڈراموں میں کام کی پیشکشیں ہوئیں، لیکن شوہر کی دیکھ بھال کی وجہ سے انہوں نے ان سب کو مسترد کر دیا۔