ٹوکیو، جاپانی حکومت نے ٹوکیو کی غیر شادی شدہ خواتین کو شادی کے لیے دیہی علاقوں کی طرف منتقل ہونے کی ترغیب دینے کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے۔
جاپان ٹائمز کے مطابق، اس منصوبے کا مقصد دیہی علاقوں میں خواتین کی کم ہوتی تعداد کو پورا کرنا ہے اور اس امید میں کہ ٹوکیو میں رہنے والی نوجوان خواتین کو دیہی علاقوں میں منتقل ہونے کی ترغیب ملے گی، جس سے وہاں موجود کنوارے مردوں کو شادی کے لیے دلہنیں مل سکیں گی۔
اس منصوبے کے تحت، حکومت شادی کی خواہشمند لڑکیوں کے میچ میکنگ ایونٹس کے سفری اخراجات برداشت کرے گی اور ان خواتین کو جو ٹوکیو سے دیہی علاقوں میں منتقل ہوں گی، 7 ہزار امریکی ڈالر تک فراہم کرے گی۔
ایمی جیکسن کی شادی پر بیٹا سب کی توجہ کا مرکز
یہ اقدام جاپان کے آبادیاتی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے، جہاں شرح پیدائش کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
2023میں جاپان میں صرف 727,277 پیدائشیں ریکارڈ کی گئی تھیں، جبکہ مستحکم آبادی کے لیے درکار شرح پیدائش 2.1 کے مقابلے میں 1.20 رہی۔
اس آبادیاتی چیلنج سے نمٹنے کے لیے جاپان نے مختلف اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں مالی مراعات، بچوں کی دیکھ بھال کی سہولیات، اور ریاست کی حمایت یافتہ ڈیٹنگ ایپس شامل ہیں جو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو ملانے میں مدد کرتی ہیں۔
جاپانی وزیراعظم نے اس گرتی ہوئی شرح پیدائش کو ملک کا سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے، اور اس کے حل کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔