بیجنگ: آن لائن گیم پبلشر کُنلون ٹیک نے ایک نئی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹول لانچ کیا ہے جو مختصر دورانیے کے ڈراما تخلیق کر سکتا ہے۔
کُنلون ٹیک کے بیان اور ڈیمو کے مطابق، یہ دنیا کا پہلا اے آئی ریلز پلیٹ فارم “اسکائی ریلز” کہلاتا ہے، جو مختصر ویڈیوز کے لیے اسکرپٹ لکھنے، کردار، پلاٹ اور اسٹوری بورڈ بنانے، ڈائیلاگ اور موسیقی تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نئی تحقیق: اے آئی ٹیکنالوجی سے آٹزم کی پیش گوئی ممکن
یہ پلیٹ فارم کُنلون کے خود ترقی یافتہ لارج لینگویج ماڈلز (ایل ایل ایمز) پر مبنی ہے اور 180 سیکنڈ طویل ویڈیوز تیار کر سکتا ہے، جو اوپن اے آئی کے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو ٹول سورا (جو 60 سیکنڈز کے کلپس بنا سکتا ہے) کو پیچھے چھوڑ دے گا۔
چین کی مختلف کمپنیاں جینریٹیو اے آئی کی مدد سے جدید اور کارآمد ٹولز تیار کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں، جس سے ملک میں اے آئی ایپس کے لیے ایک وسیع مارکیٹ تیار ہو سکتی ہے۔
کُنلون ٹیک نے پہلے ہی ایک اسٹریمنگ میوزک پلیٹ فارم اور میوزک تخلیق کرنے کا ٹول “میوریکا” متعارف کروا رکھا ہے۔