اسلام آباد ۔پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے دوسرے اسپیشلائزڈ ٹریننگ کورس کے 13 افسران نے اپنے تربیتی کورس کے تحت کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے انتظامی اور آپریشنل مینڈیٹ کا مطالعہ کے لیے سی سی پی کا دورہ کیا۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے تربیتی نصاب میں ملک کے اہم اداروں کے انتظامی اور آپریشنل معاملات کو سمجھنے کی لئے ان اداروں کا دورہ کیا جاتا ہے۔
افسران کو سی سی پی کے انتظامی ڈھانچے اور ادارے کے مینڈیٹ اور کمپیٹیشن کے قانون بارے بریفنگ دی گئی۔ سی سی پی کی ڈائریکٹر جنرل ریسرچ، کشورخان ، شہزاد حسین ، رجسٹرار سی سی پی نے کمپییٹیشن ایکٹ ، ادارے کے مینڈیٹ اور مقاصد بارے تفصیلی پریزنٹیشنز پیش کیں۔
افسران کو ملکی معیشت کے فروغ کے لئے کمپیٹشن کی اہمیت اور اجارہ داری ، کارواباری گٹھ جوڑ اور مقابلے کے رجحان کے مخالف طریقوں سے نمٹنے کے لیے کمیشن کی کوششوں بارے آگاہی دی گئی۔
شرکاءنے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاءکو تفصیلاً رہنمائی فراہم کی گئی۔ سول سروسز ایکڈیمی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد بلال اکرم نے سی سی پی اہم موضوعات پر بریفنگ کا موقع فراہم کرنے پر سی سی پی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔